تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

سیالکوٹ: کشمیر روڈ پر تین منزلہ عمارت گرگئی

اے آر وائی - سیلکوٹ: سیالکوٹ میں کشمیرروڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب تین منزلہ کمرشل عمارت گرگئی ۔ جس میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے دو افراد کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال کرعلامہ اقبال اسپتال منتقل کردیا۔ امدادی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔



ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلف مارکیٹ میں بارشوں کے باعث عمارت میں دراڑیں نظر آنے پر مارکیٹ میں دوکانداروں کی طرف سے انتظامیہ کو بلڈنگ کی خستہ حالی کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی جس پر عمارت کو خطرناک قرار دے کر اسے فوری طور پر گرانے کا کہا گیا تھا۔ گرنے والی عمارت کے قریب دوعمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.