13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
گورنرپنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب کو افطار پرمذاکرات کی دعوت
اے آر وائی - لاہور : گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو افطار پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور ساتھ میں گورنر الیون اور وزیراعلیٰ الیون کے درمیان کرکٹ میچ بھی ہوسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ نئے صوبے عوام کی مرضی سے بن سکتے ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ سے نئے صوبوں سمیت تمام امور پر بات ہوسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نہیں چاہتے تو وہ ان کے پاس جانے کو تیار ہیں ۔