13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
میرانشاہ: خارونئی میں امریکی ڈرون حملہ،20 ہلاک
اے آر وائی - میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے خاورنئی میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ میرانشاہ سے دو کلومیٹر دور خاورنئی میں ایک گھر پر یکے بعد دیگرے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
مقامی افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبے سے لاشیں نکالنا شروع کردی ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے سات کا تعلق حقانی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔