تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1

بینظیرقتل کیس:ملزمان کےوکلاء کو یاسمین کےبیان کی نقول فراہم

اے آر وائی - راولپنڈی : بینظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو ایس ایس پی یاسمین فاروق کے بیان کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔



راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بینظیر قتل کیس کی سماعت شاہد رفیق کی عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کےدوران ملزمان کے وکلاء نے ایس ایس پی یاسمین کے بیان کی نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس سے عدالت نے منظور کرلیا ۔



عدالت کو ایف آئی اے نے بتایاکہ اسے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد سے متعلق دستاویزی ثبوت پیش کرنے کےلئے مزید مہلت دی جائے جس کے بعد سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کردی گئی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.