تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1

حکومت یرغمال ہو چکی ہے، پی پی رکن سید ظفر علی شاہ

اے آر وائی - اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن سید ظفر علی شاہ نے سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اتحادیوں کے ہاتھوں یر غمال ہو چکی ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔



قومی اسمبلی میں کراچی کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ پر ویز مشرف دور سے پہلے والا نظام واپس لایا جائے پرویز مشرف نے اداروں کو تباہ کیا ،موجودہ حکومت بھی یہی کام کر نا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ارڈیننس جاری کیا گیا جس سے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بابر اعوان اور رحمان ملک سندھ کی سرزمین پر اکر خرابیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے جس کے باعث کراچی میں امن تباہ ہو رہا ہے۔ آزاد رکن عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے ن لیگ سمیت کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔



انہوں نے کہا کہ جب بلوچستان الگ ملک بن جائے گا تب پاکستانی سیاستدانوں کو معلوم ہو گا ۔فا تا کے رکن ظفر بیگ بھٹنی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث کے باوجود فیصلے ایوان صدر اور گورنر ہاوس میں ہو رہے ہیں، ن لیگ کی طاہرہ اورنگ زیب نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی سمیت کراچی کے حالات کی بہتری کے لیئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.