تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1

ریلوے کی تنظیم نو کیلئے 11 ارب روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ریلوے کی تنظیم نو کیلئے گیارہ ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں سے چھ ارب روپے سے نئے لوکو موٹو خریدے جائیں گے۔



کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انھوں نے بتایاکہ وزیر اعظم نے عید کے موقع پر سپیشل ٹرینیں چلانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اقدااما ت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کراچی کے پائیدا ر امن کیلئے تجاویر دیں۔انھوں نے بتایا کہ اجلا س میں وزیر اعظم کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے قائم کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کر کے ایسا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی جس سے لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کی جاسکے۔جبکہ وزیر خزانہ کی جانب سے کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں میں توانائی کے منصوبوں پر ایک ٹریلین روپے خرچ کیئے گئے ہیں۔



کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ 2001 کے آرڈیننس میں کچھ نقائص تھے جنھیں دور کر کے سندھ بھر میں اس نظام کا دائرہ کا ر وسیع کیا جارہا ہے۔سرائیکی صوبے کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ یہ معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کے پاس ہے اور تما م سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شاہ عبداللہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم نے گوشت ، ٹماٹر اور پولٹری سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر صوبوں سے رپورٹ بھی طلب کی ہے جبکہ وہ خود بھی وفاقی دارلحکومت میں لگائے جانے والے سستے بازاروں کا اچانک دورہ بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.