13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنیکی تحقیقات کی جائیں
اے آر وائی - اسلام آباد : پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے کے معاملے میں بے ضابطگی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کیلئے وزارت خارجہ سے سفارشات طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اشتہار دیئے بغیر سفارتخانے کی عمارت کی فروخت ،عمارت کی اصل مارکیٹ ویلیو سمیت مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ لگانے والی کمپنی کو ہی عمارت کی فروخت کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔
کمیٹی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفیر عمارت کو فروخت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے تھے جبکہ فروخت کے وقت بھی خریدار کسی اور کو دکھایا گیا اور عمارت کسی اور کو فروخت کی گئی ہے جبکہ اس معاملے میں وزارت خارجہ کی مرضی بھی شامل نہیں تھی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے والے آفسیر سید مشتاق حیدر رضوی کو بھی اس وقت کے چیف ایگزیکٹو پرویز مشرف نے او ایس ڈی بنا دیا تھاجبکہ اس وقت معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی نے نہ تو کسی کو کوئی جرمانہ کیا اور نہ ہی کسی کو اس بے ضابطگی کا ذمہ دار قراردیا۔