13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
وزیر تجارت سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سے پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمیشنر شرت سبھروال نے ملاقات کی ، اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشنر شر ت سبھروال نے وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کو ان کے بھارتی ہم منصب آنند شرما کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستانی تجارتی وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
بھارتی ہائی کمیشنر شرت سبھروال کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر تجارت پاک بھارت تجارتی شعبے میں مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ، جس پر وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بھارت کے دورے کی دعوت قبول کرلی تاہم ابھی حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس دورے اور اس موقع پر ہونے والے مذاکرات سے باہمی تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے ۔