تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2

سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل سینٹ میں لایا جائے، قائمہ کمیٹی

اے آر وائی - اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کہا ہے کہ سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل سینٹ میں لایا جائے اور تعلیم کا شعبہ بھی اس میں شامل کیا جانا چاہیے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر کاظم خان کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مراعات یافتہ طبقہ ٹیکس نہیں دیتا جبکہ تنخواہ دار اور محنت کش طبقہ ہی قربانی دیتا ہے۔



پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ محکموں کو سوشل سیکیورٹی کے نیٹ میں لایا جائے۔ ایم کیو ایم کے سنیٹر طاھر مشہدی نے کہا کہ سرمایہ داروں کے علاوہ زرعی ٹیکس کا حصول بھی یقینی بنایا جائے۔ کمیٹی نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل کے حوالے سے رہنمائی کیلیے اٹھارویں ترمیم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.