13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
وزیراعظم سے شہبازشریف کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے وزیراعلیِ پنجاب میاں شہبازشریف اورسنیٹراسحاق ڈار کے مابین ہونیوالی ملاقات میں صوبوں کووزارتوں کی منتقلی اورتوانائی بحران پرقابوپانے سے متعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہواہے۔
ملاقات میں توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے قومی توانائی کانفرنس جبکہ تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے قومی تعلیمی کانفرنس بلانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کووزیراعلی پنجاب نے ندی پورپاورپراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی اورچارسومیگاواٹ پاورپراجیکٹ کامعاملہ جلد حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا جس پر وزیراعظم نےوزیر قانون کواحکامات جاری کئے کہ ندی پورپاورپراجیکٹ فائل کیس کوفوری طورنمٹادیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے صوبوں سے متعلق معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا اورا س حوالے سے مشترکہ طورپر لائحہ عمل اختیار کرنے پراتفاق کیاگیا۔