تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:35

صدرزرداری کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیلیکام سیکٹرسے متعلق اجلاس

اے آر وائی - اسلام آباد : صدرزرداری کی سربراہی میں ٹیلی کام سیکٹرکی اپ گریڈیشن سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں موبائل سروسز کومزید بہتربنانے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ ،وفاقی وزیر پرمشتمل کمیٹی کوآئی ٹی سے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



ایوان صدرمیں ہونیوالے اجلاس میںوفاقی وزیرخزانہ عبدل حفیظ شیخ،وفاقی وزیرپانی وبجلی،سیدنویدقمر اوردیگراعلی حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈٹیلی کام سعیداحمدخان کا اس موقع پر اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ براڈبینڈسروس کے شعبہ میں پاکستان ابھی پسماندہ ہے۔ اس کمی کوتھری جی ٹیکنالوجی ہی پوراکرسکتی ہے۔ پوری دنیامیں پچاسی فیصد آپریٹرز تھری جی ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں۔



صدرزداری نے بریفنگ کے بعدوفاقی وزیرخزانہ ،وفاقی وزیرپانی وبجلی اورآئی حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے اورجدید ٹیکنالوجی سے متعلق سفارشات مرتب کرکے حکومت کوفراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.