23 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:39
حج کرپشن کیس:حسین اصغر کاتبادلہ فوری منسوخ کیاجائے ،چیف جسٹس
اے آر وائی - سپریم کورٹ میں حج بدانتظامی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نےکہاہےکہ حسین اصغر کا تبادلہ منسوخ نہ ہوا،تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
سماعت کے دوران سیکریڑی داخلہ نے حسین اصغر سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ حسین اصغر واپس آنا نہیں چاہتے ہیں ۔وفاق کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ حسین اصغر کے تبادلے سے پہلے گلگت بلتستان کے وزیراعلی سے پوچھنا چاہیے تھا۔ انھوں نے سماعت ملتوی کرنے کی بھی درخواست کی ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کےلئے ملتوی کردی ۔