23 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:37
کارروائی جاری ہے،اسپائڈر مین یاسپرمین نہیں، رحمان ملک
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ اسپائڈر مین یا سپر مین نہیں جو فوری رزلٹ سامنے لے آئیں۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں دس ٹارگٹ کلرز اور آٹھ بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے عدالت بھیجا ہے، انھوں نے وارننگ دی کہ جن لوگوں کو اغوا کیا گیا انھیں فوری چھوڑ دیاجائے۔