23 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28
کراچی:رمضان کے احترام میں مارکیٹیں کھول دی گئیں
اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ پرامن رہا ،رمضان کے احترام میں پانچ بجے مارکیٹیں کھول دی گئیں۔ کراچی میں یوم سوگ کے بعد شام سے کاروباری مراکز ،پیٹرول پمپ کھل گئے اور پبلک ٹرنسپورٹ بھی چلنا شروع ہوگئی۔
ایم کیو ایم کی جانب شہر میں بدامنی کے خلاف یوم سوگ پر آج شہر بھر میں کاروبار مکمل طور پر بند تھا ،جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل کے بعد تاجروں نے مارکٹیں کھولنا شروع کردی ہیں جبکہ تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ مارکٹیں صبح سحری تک کھلی رہیں گی۔