تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:46

کراچی کے حالات خراب کرنے میں سیاسی جماعتیں ملوث ہیں،عاصمہ

اے آر وائی - لاہور: سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔ عاصمہ جہانگیر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بار کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی بھتہ خوری نے تمام سیاسی جماعتیں اور جرائم پیشہ گروہ شامل ہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ مل کر کراچی کے مسلہ کا حل تلاش کریں فوج کو طلب کرنا مسلے کا حل نہیں۔



انہوں نے کہا اس وقت کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال سے پاکستان کے جرائم پیشہ گروہ اور غیرملکی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں فوج کو طلب کر نے سے بنیادی انسانی حقوق معطل ہوجاتے ہیں اور عدالتوں کا دائرہ کار محدود ہو جاتا ہے اگر فوج کراچی آئے گی تو حیدر آباد اور سکھر بھی زیادہ دور نہیں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوتے سب لوگوں کو بطور ایک پاکستانی کی حیثیت سے سوچنا چاہیے۔



انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ کراچی کے حالات کو کنٹرول کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری نظام ختم ہو گیا تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا کراچی کے معاملے پر سندھ ہایئکورٹ بار نے جس لائح عمل کا اعلان کیا سپریم کورٹ بار اس سے مکمل طور پر ساتھ دے گی۔ پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ نو ستمبر سے گیارہ ستمبر تک لاہور میں وکلا کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں جنوبی ایشیا کے ممالک کو قریب لانے کی کوشش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.