تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:0

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا ہوش ربا انکشاف

اے آر وائی - کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی دہشت گردی میں ملوث متعدد ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے ہیں، جو بھارت سے تربیت یافتہ ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے انکشاف کیا دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہیں، جہاں چاہے کارروائی کر سکتی ہے۔



شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنادیں گے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بوری بند لاشیں ملنا نئی بات نہیں، کراچی میں بور بند لاشیں انیس سو نوے سے مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی دہشت گردی میں دوسرا ملک ملوث ہے۔ اور گرفتار ٹارگٹ کلرز بھارت سے تربیت یافتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.