تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:57

ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس

اے آر وائی - اسلام آباد : ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس۔ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے سندھ حکومت کے فیصلوں کی توثیق۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے پیپلزپارٹی کورکمیٹی کے اجلاس میں سندھ حکومت کوپارٹی اورحکومت کی جانب سے بھرپوراعانت کی یقین دھانی کرادی گئی ۔



پیپلزپارٹی کورکمیٹی کااجلاس پارٹی کے شریک چیئرمین ،صدرآصف علی زرداری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سمیت وفاقی وزراء اورپارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابر کے مطابق کورکمیٹی کے اجلاس میں سیاسی قیادت اورعوام سے کراچی کی معمول کی زندگی واپس لانے کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس کے دوران صدرزرداری نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کیا اورانھیں ،جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے پارٹی اورحکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔



وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے صدرزرداری کوبتایا کہ ان کی حکومت نے کراچی میں بدامنی کے واقعات سے نمٹنے اورعوام کوفوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے آپریشن روم قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر صدر زرداری نےاے این پی کے صدراسفندیارولی سے بھی رابطہ کیا اورانھیں اعتماد میں لیا۔



کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ضرورت پڑنے پرپیپلزپارٹی کےسنیئر رہنماء،کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ہرصورت تیار رہیں گے اوربھرپورمعاونت فراہم کریں گے۔ اجلاس میں جرائم پیشہ افرادکاچالان فوری طورپرعدالت میں پیش کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کو اعانت فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.