24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:44
پی آئی اے:عید کے موقع پر بڑے طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - قومی ائرلائن نے عید کے موقع پر گلف میں مقیم پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویت، ابوظہبی، دبئی اور مدینہ سے پاکستانیوں کو پہنچانے کیلئے جمبو طیارے 747اور ائربس کااستعمال کیا جائیگا تاکہ بڑے طیاروں کے ذریعے پاکستانی وطن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون و بیرون ملک عید کے موقع پر خصوصی پروازیں نہیں چلائی جائیگی بلکہ معمول کا آپریشن جاری رہیگا۔