تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:31

جنوبی پنجاب: گیسٹرو کے 140 مریض اسپتالوں میں داخل

آج نیوز - ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیسٹرو کی وباء نے شدت اختیار کرلی،متاثر ہونیوالے ایک سو چالیس افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کے باعث گیسٹرو کی وباء میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،چوبیس گھنٹوں میں ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک سو چالیس مریض داخل کئے گئے ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے وارڈز میں مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،دیہی علاقوں میں علاج کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے مریضوں کو نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے،نشتر ہسپتال میں ایک سو پندرہ اور چلڈرن ہسپتال میں پینتیس مریض زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.