24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:53
کراچی کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، شہر کا امن پورے ملک پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی کی صورتحال پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہر معاملے میں ان کی مشاورت اولیں ترجیح ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کابینہ کو کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق ٹیلی فونک بریفنگ بھی دی ۔