24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:2
عید پر گلف سے قومی ائیر لائن بڑے طیاروں کا استعمال کرے گی
اے آر وائی - قومی ائرلائن نے عیدالفطر کے موقع پر گلف میں مقیم پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویت ، ابو ظہبی ، دبئی اور مدینہ سے پاکستانیوں کو پہنچانے کیلئے جمبو طیارے 747اور ائربس کااستعمال کیا جائیگا تاکہ بڑے طیاروں کے ذریعے پاکستانی وطن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون و بیرون ملک عید کے موقع پر خصوصی پروازیں نہیں چلائی جائیگی بلکہ معمول کا آپریشن جاری رہیگا۔