تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:33

کراچی صورتحال پر صدر نے اجلاس طلب کر لیا

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں قیام امن کےلئے اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں گورنر سندھ عشرت العباد بھی شرکت کریں گے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے پہلے صدر آصف علی زرداری گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد بابر اعوان اور خورشید شاہ بھی شریک ہو جائیں گے۔ ایم کیو ایم کےساتھ معاملات کو حتمی شکل دی جائےگی۔ سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان کو بھی آج اسلام آباد بلایا گیا ہے جو کراچی میں گرفتاریوں اور ملزمان سے تفتیش کے بارے میں صدر زرداری کو بریف کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.