تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:32

وزیراعلیٰ کوضدی بچہ کہنے پردھمکیاں مل رہی ہیں، راجا ریاض

جنگ نیوز -


لاہور...پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو مغل بادشاہ اور ضدی بچہ کہنے پر انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار شہبازشریف ہوں گے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آمروں کا جھوٹاکھایا ہوا ہے اس لئے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف سندھ جانے کے ٹوپی ڈرامے کرتے ہیں اس ضدی بچے کی وجہ سے پنجاب کا بیڑہ غرق ہو گیا۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی صفر ہے اور رشوت کا ریٹ کئی گنا بڑھ گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.