24 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:43
کراچی میں فوج بلانے والے فوج کے خیر خواہ نہیں،چوہدری نثار
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے رہ نما چوہدری نثار احمد نے کہا ہے کہ فوج کو کراچی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرنے والے فوج کے خیر خواہ نہیں۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ فوج کراچی کی تنگ تاریک گلیوں میں گھس کر مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔ ن لیگ کراچی کی صورتحال پر قومی اسمبلی اجلاس ریکوزیشن کرنے پرغورر کرے گی۔ قائد احزب اختلاف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ پولیس اور رینجرز کو رحمان ملک کے سائے سے نکال کر کراچی کا مسلہ حل کیا جائے۔