تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:19

دریائےستلج میں گنڈاسنگھ کےمقام پرآٹھارہ سےزائد دیہات زیرآب

اے آر وائی - دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کےمقام پر پانی کا ریلہ 85 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا جس سے 18 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔ سیلاب سے خبردار کرنے والے مرکز کے مطابق منگل کو گنڈا سنگھ والا کے مقام سے 59 ہزار کیوسک کا سیلابی پانی گزرا تھا اور بدھ کو اس میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔



قصور کی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور سے موٹر بوٹس اور دوسرا عملہ طلب کر لیا ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.