تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:15

گدواوراچ ٹرانسمیشن لائن پرکام شروع کیا جائے، صدر زرداری

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے گدو اور اچ ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر کام کے آغاز کے لیے ابتدائی کارروائی وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے پاکستان میں پاور ٹرانسمیشن کے منصوبے پر کام کرنے والی ممتاز چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں کہی جس نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔



صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ملک میں توانائی کے وسائل میں اضافے کے لیے دیامیر بھاشا اور بنجی ڈیم جیسے میگا ہائیڈرو پاور منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ صدر نے کہا کہ تھرکول منصوبے کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ستمبر میں منصوبے پر دستخط کی تقریب یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.