24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:7
کراچی کے9علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سندھ حکومت کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کراچی کے نو علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف ضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو کراچی کی صورتحال پر اعتماد میں لیا او ر کراچی میں فوج کی طلبی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز گینگسٹرز کے خاتمے کے کے لیے سخت ایکشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کراچی کے امن کو داو پر لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی کو یر غمال نہیں بننے دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان انہوں نے کہا کہ کراچی کو لسانی یا مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔۔ ساٹ فردوس عاشق اعوان وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعۃ الوداع کراچی میں امن کے لیے یوم دعا کے طور پر منایا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم کے مستعفی ہو نے کا کوئی باضابطہ مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت مین واپسی کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ کابینہ نے ریلوے سمیت سرکاری اداروں کی تنظیم نو کا روڈ میپ تیار کر کے جلد کابینہ مین پیش کر نے کی ہدایت کی ۔