24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:16
ذوالفقارآباد کا مقصد ایک اکنامک زون کا قیام ہے، صدر زرداری
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد کے قیام کا مقصد مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ایک محفوظ، جدید اور ماحول دوست ساحلی شہر کا قیام ہے۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں ذوالفقار آباد شہر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کے بعد صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ذوالفقار آباد کو اکنامک زون بنانےکے حوالے سے چینی کمپنی کی ایک تجویز زیر غور ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس مجوزہ کنامک زون صرف صنعتی اور معاشی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں جدید میگا سٹی کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی کام پندرہ سال پر محیط ہوگا اور چینی سرمایہ کار پندرہ سال بعد اپنی سرمایہ کاری پر منافع حاصل کرسکیں گے۔