تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:34

جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک سرجیکل آپریشن جاری رہے گا

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی صدارت امن و امان کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک شہر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ نہیں ہوتا سرجیکل آپریشن جاری رہے گا، اور بھتہ خوروں، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری رہے گی۔



وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بع جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حب ہے، جہاں امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک اور تمام لوگوں کی نگاہیں کراچی میں امن و امان کے لیے لگی ہوئی ہیں پولیس اور رینجرز کی ذمے داری ہے وہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دے دیا ہے کراچی میں امن ہر صورت میں قائم کیا جائے گا۔



وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اور یہ ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہرصورت میں امن قائم کیا جائے صدر اور وزیر اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومت کو قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ہماری ذمے داری بنتی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ہوجائیں شہر میں جرائم کے کنٹرول کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے۔



وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو مانیٹرنگ کرنے کے لئے نادرہ اور صوبائی محکمہ داخلہ میں علیحدہ علیحدہ مانیٹرنگ سیل قائم کردیئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.