24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:53
کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پرسونیل آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پرسونیل آرڈیننس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ کاکہناتھا کہ آرڈیننس کے تحت کی جانیوالی قانون سازی کااطلاق میڈیکل پریکٹیشنرز پرہوگا۔ طب سے متعلق تمام نئی تقرریاں نئی سکیم کے تحت عمل میں لائی جا سکیں گی۔ ہیلتھ آرڈنینس سے طب سے متعلق افراد اورڈاکٹرزکودادرسی ملے گی اوران کے طویل عرصے سے معرض التواء میں پڑے مطالبات پورے ہوجائیں گے۔ صدارتی آرڈیننس سے اگرصوبے چاہیں تواستفادہ کرسکتے ہیں بصورت دیگر وہ طبی عملے کی تنخواہوں سے متعلق اپنے پے اسٹرکچر پرعمل درآمد کرسکیں گے۔ نیا صحت سے متعلق آرڈیننس فریقین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
آرڈیننس کااطلاق جولائی دوہزارگیارہ کے پہلے دن سے وفاق کے تحت کام کرنےو الے طب سے متعلق افراداورڈاکٹرز پرپوگا۔ صحت سے متعلق ماہانہ الائونسز کودوہزار سے بڑھا کرپینتالس ہزارہزارروپے کردیاگیاہے۔ ۔صحت سے متعلق ماہانہ الائونسز دوہزار سے بڑھا کرپینتالس ہزارہزارروپے کردیاگیاہے۔ صحت سے متعلق الائونس ایچ پی ایس ون سے ٹو تک دوہزار روپے، ایچ پی ایس تھری ٹو فائیو تین ہزارروپے،ایچ پی ایس چھ، چارہزارروپے، ایچ پی ایس سات پانچ ہزار،ایچ پی ایس ایٹ کے حامل طبی عملے کے افرادکوسات ہزار، جبکہ ایس پی بارہ کوچالیس ہزار اورایچ پی ایس تیرہ کیلئے پینتالس ہزارروپے ماہانہ دیئے جاسکیں گے۔ صحت سے متعلق الائونس ایچ پی ایس ون سے ٹو تک دوہزارروپے،ایچ پی ایس تھری ٹو فائیو تین ہزارروپے،ایچ پی ایس چھ، چارہزارروپے، ایچ پی ایس سات پانچ ہزار،ایچ پی ایس ایٹ کے حامل طبی عملے کے افرادکوسات ہزار، جبکہ ایس پی بارہ کوچالیس ہزار اورایچ پی ایس تیرہ کیلئے پینتالس ہزارروپے ماہانہ دیئے جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ پچاس ہزارجبکہ سنیئر ڈاکٹرز کی تنخواہ ساٹھ ہزارروپے کردی گئی ہے اس سے قبل ٹرینی ڈاکٹرزاٹھارہ سےبائیس ہزارروپے تنخواہ لے رہے تھے۔