تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:5

رحمان ملک کاحنیف عباسی کے الزامات پرردعمل

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کوبے بنیاداورمن گھڑت قراردیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک یا ان کے عملےکے کسی بھی اہلکار نے ایم این اے حنیف عباسی کوکسی قسم کی دھمکیاں نہیں دیں۔ وفاقی وزیرکیخلاف حنیف عباسی کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے وفاقی وزیرداخلہ کی ساکھ کونقصان پہنچا ہے جس کے ازالے کیلئے رحمان ملک نے فوری طورپراپنے وکیل سے رابطہ کیا اورانھیں حینف عباسی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کانوٹس جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے وکیل سے کہا ہے کہ وہ انھیں نوٹس جاری کرنےسے پہلے یہ ضرور پوچھ لیں جو الزامات انھوں نے لگائے ہیں اس حوالے سے ان کے پاس کیاثبوت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.