24 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:14
صدر زرداری نے سات ایڈیشنل ججوں کومستقل کردیا
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ کے چار اورلاہورہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کوبتایا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے صدر مملکت کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے مستقل کئے جانیوالے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس صغیر احمد قادری،جسٹس خواجہ امیتازاحمد اورجسٹس محمدقاسم خان شامل ہیں۔
پشاورہائیکورٹ کے جن چار ایڈشینل ججوں کومستقل کیاگیاہے ان میں جسٹس عطاءاللہ خان،جسٹس مفتی الدین خان،جسٹس میاں فصیح الملک اورجسٹس مظہرعالم کان میاں خیل شامل ہیں۔ واضح رہے ججوں کی تقرری سے متعلق وفاقی پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی ان ساتوں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے چکی ہے۔