25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:18
وزیراعلیٰ سندھ نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کی صورتحال پر کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلیا جس کیلئے چھبیس جماعتوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں ایک چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاوس کے اعلامیہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے طلب کی گئی ہے جو بعد نماز جمعہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے مطابق صوبہ کی تمام نمایاں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامہ دیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل د ہے جو سیاسی جماعتوں کے رہناموں سے رابطہ کرکے انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے گی، کمیٹی میں تاج حیدر،ایاز سومرو ، مظفر شجراء، راشد حسین ربانی اور وقار مہدی شامل ہوں گے۔