تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:55

سپریم کورٹ کے پارکنگ احاطے سے دھمکی آمیز خط برآمد

اے آر وائی - سپریم کورٹ کی پارکنگ سے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خط بر آمد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 25 ، 26 یا 27 اگست کے دن سپریم کورٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔



دہشتگردوں کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے اور ان کی گاڑی سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں کھڑی تھی۔ دھمکی آمیز خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج بم فٹ کر دیا گیا ہے جو پچیس، چھبیس یا ستائیس اگست کو پھٹے گا۔ خط میں دہشتگردوں کا کہنا تھا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور پولیس نے ہی ان کی سپریم کورٹ میں داخل ہونے میں مدد کی۔ دہشتگردوں کا کہنا ہے اس کام کے لیے انھوں نے پچیس لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.