25 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:17
سینیٹ میں کراچی اور بلوچستان پر دو الگ الگ تحاریک التوا
اے آر وائی - سینیٹ میں قائد حزب اختلاف عبدالغفور حیدری نے کراچی اور بلوچستان می صورتحال پر سینیٹ میں دو الگ الگ تحاریک التواء جمع کرا دیں ہیں۔
تحاریک التواء میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بحالی میں حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ بوری بند لاشوں،ٹارگٹ کلنگ اور نہتے شہریوں کا قتل عام معمول بن گیا ہے .
بلوچستان میں اغواء براء تاوان،ٹارگٹ کنگ اور مسخ شدہ لاشوں یک برآمدگی تشویشناک ہے ۔ملک میں معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لئے قیام امن ضروری ہے لہذا سینیٹ میں معمول کی کاروائی رور کراس ایشوز پر بحث کی جائے۔