25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20
آرمی چیف کی کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز کو خصوصی ہدایات
اے آر وائی - چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت کراچی کور ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں حساس اداروں کی طرف سے آرمی چیف کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
کراچی کی صورتحال پر حساس اداروں کے علاوہ ڈی جی رینجرز نے بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی جس میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشنز، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری، گرفتاریوں اور امن و امان کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیاگیا۔
آرمی چیف نےکراچی میں آپریشن کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کو خصوصی ہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے آرمی چیف کو خطوط لکھ کر کراچی کی صورتحال پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔