25 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:24
دفاعی صلاحیتوں میں بہتر کا عمل جاری رہے گا ، رائو قمر سلمان
اے آر وائی - پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مہارت کی حامل بلند حوصلہ افرادی قوت فضائیہ کی بنیادی قوت ہے اور فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں اور دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رکھے گی .
پی اے ایف مصحف بیس سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز کورس کے گریجوئیٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپریشن کی نوعیت اور قربے کے پیش نظر فضائی قوت کے استعمال کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے ، قبائلی علاقہ جات میں جاری آپریشنز میں فضائی قوت کا موثر استعمال سامنے آیا ہے .
انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کے دوران فضائیہ کی خصوصی اہمیت ہوگی .اس تناظر میں پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ، جس میں ملٹری ہارڈ ویئر ، ٹیکنالوجی اور تربیت میں بہتری شامل ہے ، آخر میں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے ۔