25 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:5
کراچی : رینجرز اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
اے آر وائی - محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی جس کے تحت رینجرز کو کراچی میں غیر معمولی اختیارات حاصل ہوں گے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے طاقت کے استعمال کا خصوصی اختیار ہو گا۔ ٹارگٹ کلرز اور بھتا مافیا کے خلاف بھی رینجرکارروائی کر سکے گی اور شہر میں نوگو ایریاز کے خاتمے کا بھی اختیار بھی ہو گا ۔ اس کے علاوہ بغیر وارنٹ کے کسی بھی جگہ تلاشی لے جا سکے گی ۔