تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

غلط معلومات فراہم کرنیولےافسر کیخلاف کاروائی کا حکم

اے آر وائی - اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط اور استحقاق نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ چودہ جنوری کے سینٹ اجلاس میں وزارت کی جانب سے سوالات کے غلط جوابات فراہم کرنے والے آفسر کو معطل کرکے اس کے خلاف قوائد کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔



کمیٹی کا اجلاس سینٹر طاہر مشہدی کی صدارت میں ہوا جس میں سینٹر زاہد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی دو تحریک استحقا ق کا جائزہ لیا گیا۔ زاہد خان کی دونوں تحریک استحقاق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل لاہور کے نامناسب رویے پر تھیں۔ کمیٹی نے ڈاکٹر ندیم الحق اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل کی جانب سے معذرت کے بعد معاملے کو نمٹا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.