27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18
رسالپورچوک میں دھماکا،12 افراد جاں بحق
اے آر وائی - نوشہرہ: نوشہرہ میں رسالپور کنٹونمنٹ پلازہ کےڈیسنٹ ہوٹل میں سائیکل ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور سترہ سےزائدزخمی ہوگئے۔ دھماکا رات ساڑھے آٹھ بجے قریب اس وقت ہواجب پی ایس اکیڈمی کےجوان اورمقامی رہائشی افطاری کےبعدتراویح کی تیاریوں میں مصروف تھےجبکہ عید کی خریداری کےباعث بھی علاقےمیں رش تھا۔
دھماکے میں آٹھ کلووزنی دھماکاخیزمواداستعمال کیاگیا۔ زخمیوں کوسی ایم ایچ،شیخ ملتوم اورنوشہرہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق اورزخمی ہونےوالوں میں اہلکار،خواتین ،بچے اورمردشامل ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نےدھماکے کےبعدعلاقے کامحاصرہ کرکےسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔
صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نےواقعہ کوبزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کاکوئی دین اور مذہب نہیں ہوتااوروہ کہیں بھی کارروائی کرسکتےہیں۔