تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

سینٹ الیکشن رولز انیس سوپچھتر میں ترمیم کی منظوری

اے آر وائی - اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری نے سینٹ الیکشن رولز انیس سوپچھتر میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت سینٹ میں پہلی بار غیرمسلموں کوچاروں صوبوں میں نمائندگی کااعزازحاصل ہوگیاہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کی شق کی روسےسینٹ الیکشن رولز انیس سوپچھتر میں ترمیم کے تحت سینٹ میں غیرمسلموں کے لئے چارسیٹیں مختص کی گئی ہیں ہرصوبے سے ایک ایک غیرمسلم امیدوارکونمائندگی حاصل ہوگی۔



اٹھارہویں آئینی ترمیم ایکٹ دوہزاردس کے تحت ہرصوبے سے غیرمسلموں کے لئے ایوان بالا میں ایک ایک سیٹ مختص کی گئی ہے۔ ہرصوبائی اسمبلی ایک ،ایک غیرمسلم کو آئندہ سینٹ کے لئے منتخب کرنے کی مجازہوگی۔ سینٹ میں غیرمسلم نمائندوں کوآئندہ نمائندگی کاعزازپہلی بارحاصل ہوگا۔ اس سے قبل ان کیلئے قومی اسمبلی میں دس نشستیں مختص تھیں۔ تقریب میں چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک،قائدایوان بالا سیدنیئرحسین بخاری اورپی پی اوردیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنےو الے سنیٹرز اوراعلی حکام نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.