تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:19

سلمان تاثیر کا بیٹا شہباز تاثیر لاہور سے اغوا

اے آر وائی - سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو لاہور کے پوش علاقے گلبرگ سے اغوا کر لیا گیا۔ لاہور کی مصروف شاہراہ ایم ایم عالم روڈ کے قریبی حسین چوک پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں اور چار لینڈ کروزرز اغواکاروں نے اغوا کر لیا۔



پولیس کے مطابق شہباز تاثیر اپنے گھر سے اپنی مرسڈیز کار میں سوار حسین چوک سے گزر رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار ان کی گاڑی کے سامنے آ گئے۔ اسی دوران لینڈ کروزر پر سوار چار نامعلوم اغواکاروں نے گن پوائنٹ پر شہباز تاثیر کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اغوا کر کے فرار ہو گئے۔



مغوی شہباز کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کو مختلف موقعوں پر خطرناک نتائج کے دھمکی آمیز فون موصول ہوتے رہے ہیں۔ جس پر وہ محتاط رویہ اپنائے ہوئے تھے۔ شہباز تاثیر کے اغوا کی اطلاع پر اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کروا دی گئی۔ جبکہ پولیس نے شہباز کے خاندان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے اور مغوی کے ٹیلی فون ریکارڈز اور قریبی دوستوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.