27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کو تماشا بنا دیا ہے ، چوہدری نثار
اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دو سالہ بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں نے ماضی کی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،وزیراعظم گیلانی نے وزارت عظمی کو تماشا بنا دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعطم کے فیصلے متنازعہ ہوتے ہیں جن کا اثر جمہوری نظام پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے ایک سو پندرہ ارب کی وصولیوں میں وزیراعظم کا کوئی کر دار نہیں ہے۔ وزیراعظم پی اے سی کے بجائے حکومت کی کار کردگی کی وضاحت کریں۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملتان کو بدنام کر نے پر تلے ہوئے ہیں۔ نامزد آڈیٹر جنرل کا تقرر کر کے وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ نااہل اور بد دیانت افسران کے تقرر پر تلے ہوئے ہیں۔ معلوم نہیں وزیراعظم کی نظر دیانت دار افسران پر کیوں نہیں پڑتی۔