27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
کراچی میں مکمل امن تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں مکمل امن کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گےعوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جو ہرقیمت پر پوری کی جائیگی۔
وہ اے آروائی ڈیجٹیل نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کررہے تھے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرچ آپریشن جاری رہیگا جب تک دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ نہیں کردیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بحالی امن کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے اور اے آروائی نیوز اس میں اپنا موثرکردار ادا کررہاہے اس موقع پر سلما ن اقبال نے کہا کہ کراچی میں قیام امن ملک بھر کیلئے ضروری ہے کراچی پورے ملک کی معیشت کی رھیڑ کی ہڈی ہے یہاں امن قائم ہوگا تو پورا ملک ترقی کریگا سلمان اقبال نے کراچی میں قیام امن کیلئے اپنے میڈیا سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔