27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
بیورکریسی گڈگورننس کویقینی بنانے کیلئےکرداراداکرے،وزیراعظم
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعلی بیورکریسی پرزوردیا ہے کہ وہ قوم کی تقدیرکوبدلنے اورگڈگورننس کویقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرے۔ وزیر اعظم نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے بیوروکریسی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پرزوردیا اورکہا کہ حکومتی پالیسیوں میں بیوروکریسی کااہم کردارہے۔
انھون نے کہا کہ بیوروکریسی میں ترقیاں اورتبادلے میرٹ پرہورہے ہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھا کہ مسائل کے حل کیلئے اصل ڈگرسے ہٹ کراقادمات کرناہونگے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے حکومتی پالیسیوں کے فوائد عوام تک پہنچانے کیلئے مزیداقدامات کی ضرورت ہے حکومت مہنگائی بیروزگاری پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارصدرنے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کودیئے اٹحارہیوں اورانیسیویں ترمیم کی منظوری موجودہ پارلمنٹ کاکارنامہ ہے ان کاکہناتھا کہ انتقامی سیاست کا خاتمہ کردیاگیا ہے ملک میں کوئی سیاسی یا ضمیرکاقیدی نہیں ہے موجودہ حکومت نے رواداری اوربرداشت کے کلچر کوفروغ دیا۔