تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20

حالات بہتر ہونے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا،رحمان ملک

اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر ہونے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا لیکن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آپریشن علاقے یا لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انٹیلی جنس شیئرنگ بنیادوں پر کیا جارہا ہے، شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ چار روز میں متعدد ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔



انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خاص طور پر لیاری میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا دئرہ تفتیش سے باہر نہیں خواہ وہ پیپلز پارٹی کا کارکن ہی کیوں نہ ہو۔ رحما ن ملک کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، صدر اور وزیراعظم نے مجھے کلئیر کراچی کا ٹاسک دیا ہے جو جلد پورا ہوگا۔



سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کا اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں کو شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.