تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:15

آئینی حد سے تجاوز کیا جائے گا توتصادم ہو گا،وزیراعظم

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر آئینی حد سے تجاوز کیا جائے گا توتصادم ہو گا حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کر تی ہے اور آئینی تقاضا ہے کہ ہر ادارہ آئینی ھدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے اگر ادارے آئینی حدود میں رہیں گے تو کوئی تصادم نہیں ہو گا لیکن اگر آئینی حد سے تجاوز کیا جائے گا تو تصادم ہو گا۔



سپریم کورٹ آڈیٹورئیم میں سپریم کورٹ با رکی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہ حکومت کراچی کے حالات سدھارنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دئے دیا گیا ہے لیکن قانون میں سقم کی وجہ سے ملزم عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں انہوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ قانونی سقم دور کر نے کے لئے تجاویز دیں وزیر اعظم نے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ کی گرانٹ اعلان کیا اور بارکی صدر عاصمہ جہانگیر کو چیک بھی پیش کیا۔



وکلاء کی جانب سے مسائل کا تذکرہ کرنے پر وزیر اعظم نے کہ ان کی حکومت اس ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرے گی قبل ازیں عاصمہ جہانگیر نے بار کی عمارت کے ھوالے سے تفصیلات بیان کی اور پلاٹ کے حصول اور اس خرید مین تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا تقریب میں گورنر پنجاب لطیف کھو سہ اور اور سینئیر وکلاء نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.