29 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:6
ذوالفقار مرزا کی باتیں نئی نہیں ، لیاقت بلوچ
اے آر وائی - چکوال: جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں ذوالفقار مرزا کی باتیں کوئی نئی نہیں مگر انہیں نئے بھرپور انداز میں دہرایا گیااور یہ تمام باتیں حقیقت سے قریب تر ہیں۔ وہ لاہور سے چکوال پریس کلب میں ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے اور اب اندرون سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام کی جو نظریاتی وابستگی ہے وہ ذوالفقار مرزا نے کیش کرانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کو پتہ ہے کہ الطاف حسین برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور وہ امریکی اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔