29 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:43
چاردن بعدبھی سابق گورنرکےبیٹےشہبازتاثیربازیاب نہ ہوسکے
اے آر وائی - لاہور: جمعہ کے روزگلبرگ کے علاقہ سے اغواءہونیوالے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرکا پولیس چار دن گزر جانے کے بعد بھی سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
گاڑی سے ملے فنگر پرنٹس شہباز تاثیر کے ڈرائیور سے میچ ہوگئے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے فنگر پرنٹس کا گاڑی پر ہونا کوئی اہم بات نہیں کیونکہ اغواءکی اطلاع دینے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھولا تھا۔تاہم پولیس حراست میں لئے گئے عینی شاہد لیاقت کی مدد سے اغواءکاروں کے خاکے تیار کررہی ہے جو بہت جلد میڈیا کو پیش کردئیےجائیں گے۔