29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:2
الطاف حسین کا ٹونی بلیئر کو خط،کاپی اے آروائی کو موصول
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین کاستمبردوہزار ایک میں اس وقت کے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکو لکھے گئے خط کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ الطاف حسین نےبرطانوی وزیراعظم کولکھے گئے خط میں کہاکہ آئی ایس آئی پر پابندی لگادی جائےورنہ آئی ایس آئی بہت سے اسامہ بن لادن اور طالبان مستقبل میں پید اکردے گی۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایم کیوایم ہرطرح کی دہشتگردی،مذہبی انتہاپسندی اورتشددکےخلاف ہے اورحقیقی جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نےایم کیوایم کی طرف کچھ نقاط پیش کیے جس کے مطابق دہشتگردی کےخلاف برسرپیکارعالمی برادری کی حمایت میں معاہدےکےپانچ دن کےاندرمتعدد مظاہرے کیے جائیں گے اس سلسلے میں پہلامظاہرہ چھبیس سمتبردوہزار ایک کوکراچی میں رکھاگیاہے۔
کراچی شہرکےمختلف ٹاؤنز،دیہات ،اندرون سندھ اور پنجاب میں مذہبی انتہاپسندون،طالبان کی حمایتی تنظیموں اورمدرسوں کی مانیٹرنگ کےلیے لامحدودوسائل فراہم کیے جائیں افغانستان میں رضاکاروں کی صورت میں منتخب شدہ گروپس کا داخلہ یقینی بنایاجائے تاکہ وہاں مغربی ایجنسیوں کےاستعداد کار کو وسیع کیا جاسکے۔